بریکوٹ، بریکوٹ بازار میں چوروں نے ایک ہی رات میں تین دکانوں کو لوٹا جبکہ دودکانوں کے تالے کھلے پائے گئے ۔پولیس چوکی بریکوٹ نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات کو بریکوٹ مینا بازار میں چوروں نے اکبر علی (باریز کلاتھ ہاؤس ) کے تالے توڑ کر ایک لاکھ بتیس ہزار روپوں سے محروم کردیا اسی طرح شاہ کلاتھ ہاؤس سے پینسٹ ہزار کے روپے مالیت کے کپڑے جبکہ اسی دکان کے سامنے فضل رازق سے آٹھ ہزار روپے مالیت کے سوٹ چوری کر لئے گئے۔ ۔بریکوٹ بازار کے متاثرہ دکانداروں نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں ایک بار بھر چوری کی وارداتیں شروع ہوگئیں ہیں جو کہ بہت افسو س کی بات ہے ۔انہوں نے صوبائی حکومت ،پولیس کے اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار کو تحفظ دیا جائے تاکہ مذید چوریوں کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ ختم ہو جائے ۔
665 total views, no views today


