کبل، کبل بار کابینہ کی حلف برداری تقریب جوڈیشل کمپلکس کبل میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پشاور ہائی کورٹ منگورہ بنچ کے جسٹس ملک منظور حسین تھے جبکہ جوڈیشل کمپلکس کبل کے ایڈیشنل سیشن جج اجمل خان وزیر،سیشن جج سلطان حسین ،محمد ایاز،ہائی کورٹ بار کے جنرل سکریٹری عظیم خان ایڈوکیٹ،نائب صدر رضاء الدین ایڈوکیٹ سمیت کبل بار کے وکلاء نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی جسٹس ملک منظور حسین نے نو منتخب صدر سردار احمد خان یوسفزئی،جنرل سکریٹری عبد الوہاب،نائب صدر میاں ریاض،جائنٹ سکریٹری عبد الحلیم،فنانس سکریٹری حمید خان اور لائبریری سکریٹری الیاس ایڈوکیٹس سے باقاعدہ طور پر انکے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوات کے بانی وکیل میاں گل سعید اور عظیم خان ایڈوکیٹ نے کبل بار کو علاقے کے عوام کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ کبل بار کے قیام اور استحکام سے عوام براہ راست مستفید ہورہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کبل بار صدر سردار احمد خان یوسفزئی نے کہا کہ عدلیہ اور ریاستی اداروں کو عوام کا خادم ہونا چاہئے لیکن بدقسمتی سے عوام کو اداروں کا خادم بنانے کی روش جاری ہے جس کے خلاف بھر پور جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ تما ریاستی اداروں کو آئین و قانون کا احترام کرنا چاہئے اس موقع پر مٹہ،بحرین اور کبل تحصیلوں پر مشتمل نئے ضلع کے قیام کا متفقہ قرارداد منظور ہوا اور یقین دلایا کہ کبل،مٹہ اور بحرین بار کے وکلاء اس قرار داد کو تاریخی حیثیت دے کر عوامی مفاد کے خاطر نیا ضلع معرض وجود میں لانے کے لئے عملی جدو جہد کرینگے جس کے بدولت عوام کے مسائل کی حل ہونے سمیت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جسٹس ملک منظور حسین نے کہا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے اور آئین کی بالادستی کے لئے بلاخوف عوام کو انصاف مہیا کرینگے انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وکلاء کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے،جوڈیشل کمپلکس کبل کی فوری تعمیر اور محافظ خانہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔
636 total views, no views today


