مینگورہ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سوات میں پہلی بار ’’سوات سپرلے میلے‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو21سے23اپریل تک گراسی گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا۔تین روزہ میلے میں22اپریل خواتین اور فیملی کے لئے مختص کیا گیا ہے، میلے میں سٹیج پر فارمنس ، لا ئیو میوزک شو، لا ئیو ربا ب ، پھولو ں کی نما ئش اور سٹا لز ہو نگے ۔ اسکے علا وہ پو لیس اور ایف ۔سی بینڈ شوزبھی منعقد ہوں گے ۔
اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر اشفا ق خا ن ارامزئی اور ڈپٹی کمشنر سوات محمو د اسلم وزیرنے میڈیا کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ یہ ڈسٹر کٹ انتظا میہ کی طر ف سے سوات کے لو گو ں کے لئے تحفہ ہے۔ اور اس سے سوات کی خو بصورتی اور سوات کے لو گو ں کے ٹیلنٹ کو سا منے لایا جا ئے گا۔ اس میلہ میں سوات کے عوام کیلئے مختلف قسم کے کھیل بھی منعقد ہوں گے۔
297 total views, no views today


