بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ نے اپنے طاقت کا بھر پور مظاہر ہ کیا۔پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے سابق تحصیل صدر انجینئر شرافت علی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں نے جلوس کی شکل میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے سب ڈویژن آفس بریکوٹ پہنچ گئے ۔کارکنوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان زندہ باد کے نعروں سے بریکوٹ بازار گونج اٹھا ۔بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنا ء پر مخالفین کے ضمانت ضبط کریں گے ۔اب بھی کارکنوں میں سونامی کا جذبہ زندہ ہے اور نوجوانوں کے مرہون منت سے بلدیات میں کامیابی ہماری ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل بریکوٹ نے ایک بار پھر 13مئی 2015کی یاد تازہ کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کو سب ڈویژن آفس تک جلوس میں لے جائے گئے ۔اس جلوس کی قیادت پارٹی تحصیل بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی کررہے تھے۔اس جلوس میں یو سی بریکوٹ ،یو سی غالیگے ،یو سی کوٹہ کے کارکن شامل تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین خادم خان ،اسدخان ،نعیم خان ،جاوید خان ،عدنان خان ،سجاد خان ،دانش مند،جنید اقبال کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور پارٹی نے جس کو بھی ٹکٹ سے نوازا ہم ان کی حمایت کریں گے ۔پارٹی کو کوئی بھی رکن آزاد الیکش نہیں لڑے گا ۔پارٹی کارکنوں کا جو ش و خروش کو دیکھتے ہو ئے 13مئی کی یاد تازہ ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اصل طاقت کارکن ہیں اور کارکنوں کا اب یہ فریضہ ہے کہ 30مئی تک دن رات ایک کرکے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ۔یہ الیکشن نہیں بلکہ جنگ ہے اور ہر صورت یہ جنگ جتنی ہوگی ۔بعد میں سب ڈویژن آفس میں انجینئر شرافت علی ،اسد خان ،سجاد خان ،دانش مند ، ویگر نے کاغذات جمع کئے ۔
724 total views, no views today


