اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے تحریک آزادی دبانے کے لئے طاقت کے وحشیانہ استعمال مذمت کرتے ہیں۔ دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل اور فورسز کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،
بھارتی افواج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت پاکستان کو قابض فوجیوں کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر انتہائی افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان نے مسئلے کے حل کے لئے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے کیونکہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔
383 total views, no views today


