مینگورہ، قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی ممبران اسمبلی نے ترقیاتی کاموں کے اعلانات کا سلسلہ تیز کردیاہے ،شیڈول کے اجرااورکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ترقیاتی کاموں پر پابندی لگنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کے ممبران ،وزراء اورعہدیداراپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے اعلانات کررہے ہیں اورساتھ ساتھ سرکاری وسائل اورمشنری کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل فیض آبادامانکوٹ کے پارٹی عہدیداروں اورامیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ممبران اسمبلی سکرین سے غائب تھے ،نہ تو ترقیاتی کاموں کا نام ونشان تھا اور نہ ہی عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات سامنے آئے یہاں تک کہ پچھلے سال کا فنڈ بھی لیپ ہوا مگر جب سے بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہو ا ہے اس وقت سے ایم این ایز،ایم پی ایز اوروزرانے سرکاری وسائل کا سیاسی رشوت کے طورپر بے دریغ استعما ل شروع کیاہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ممبران کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے مشیروں نے بجلی کے کھمبوں پر سیاست شروع کی ہے اوراپنے امیداروں کی جیت کیلئے ایڑھی چوٹی کا زورلگارہے ہیں جس سے یہ بات کھل سامنے آگئی کہ سوات میں مرکزی اورصوبائی حکومت کے ممبران دھاندلی کے ذریعے اپنے امیداروں کوکامیاب بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کرکے حکومت دھاندلی کیلئے راہ ہموارکررہی ہے لہٰذہ الیکشن کمیشن عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرائے تاکہ دھاندلی کی راہ روکی جاسکے ۔
678 total views, no views today


