بریکوٹ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مسلسل ہم سے وعدے کرتے ہوئے وعدہ خلافی کررہے ہیں جس کی وجہ سے آج پورے ضلعے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کور کے سوا کوئی بھی صحت کی سہولت پیرمیڈیکل سٹاف کی طرف سے نہیں دی جائے گی ۔صوبائی حکومت کی موجودہ پالیسی پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے ۔موجودہ حکومت نے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو حالات مذیدخرابی کی طرف جاسکتے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری جاوید اللہ نے بریکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے اعلانات وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نے کئے مگر ابھی تک اس پر کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور وعدے صرف وعدوں تک محدود رہے ۔موجودہ صوبائی حکومت انصاف پر مبنی حکومت ہے تو ہمارے ساتھ انصاف کیوں نہیں کیا جاتا آخر ہم سے ایسی کون سی غلطی سرزد ہو ئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں سزا دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں پیر امیڈیکل سٹاف اپنے جو فرائض سر انجام دیتے ہیں وہی کام وہ اپنے میڈیکل سٹوروں میں کرتے ہیں مگر ایچ ار اے پیرامیڈیکل سٹاف کے اس اقدام کو وہ غیر قانون کہہ رہے ہیں جو کہ دوغلی پن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایچ ار اے میڈیکل سٹور وں پر بے جا چھاپوں کا سلسلہ بند کردیں اور باہر بھی پرایکٹس کا اجازت دیں ورنہ اس کے نتائج بھی اچھے نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعے میں پیرامیڈیکل سٹاف مکمل طور پر متحد ہیں اور انشاء اللہ ہم اپنے جائز مقاصد کے حصول کے لئے ہر حد تک جائیں گے ۔
606 total views, no views today


