مینگورہ، یونین کو نسل فیض آبادسے تحصیل کونسلر کی نشست کیلئے قومی وطن پارٹی کے نامزدامیدوار ضیاء الحق تاجک اسی نشست کے آزادامیدوارلیاقت خان کے حق میں دستبردارہوگئے ،اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونونے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی نے اپنے امیدوارکے کاغذات واپس لے لئے اوراب وہ آزادامیدوار لیاقت خان کیلئے بھرپوراندازمیں انتخابی مہم چلائیں گے،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی نے مختلف یونین کونسلوں سے ضلعی نشست کیلئے 42اورتحصیل نشستوں کیلئے 43امیدوارنامزدکئے ہیں جبکہ بعض یونین کونسلوں میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات چیت ہورہی ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت انتظامیہ کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرکے دھاندلی کیلئے راہ ہموارکررہی ہے اس وقت ریٹرننگ آفیسرایم این ایزاورایم پی ایز کے حجروں میں نظرآرہے ہیں جبکہ مقررہ وقت کے بعدبھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی نے ابھی سے دھاندلی شروع کی ہے لہٰذہ ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کی جائے، انہوں نے کہاکہ مرکزی اورصوبائی حکومت کے نمائندوں اورممبران نے پابندی کے باوجود سرکاری مشنری اوروسائل کا بے دریغ استعمال شروع کیا ہے اورقومی خزانے کو سیاسی رشوت کے طورپراستعمال کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ قومی وطن پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے تیارہیں اورہمیں امید ہے کہ عوام ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدترین شکست سے دوچارکریں گے،اس موقع پر معروف شخصیت فراموزخان نے خاندان سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،پریس کانفرنس میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی پریس سیکرٹری تحصیل امیدواربہرام خان عثمان خیل،وطن پال یوتھ کے چیئرمین انوراقبال بالے،ضیاء الحق تاجک اوردیگر امیدوار وعہدیداران بھی موجود تھے۔
934 total views, no views today


