کبل، پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں دھاندلی خاتمہ کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے والوں نے سیاسی رشوت کے طور پر ترقیاتی کاموں کے اعلانات شروع کردےئے ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے کر الیکشن کمیشن ممبران اسمبلی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں ان خیالات کا اظہار اے این پی سوات کے نائب صدر و نامزد امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل یوسی توتانوبانڈئی خورشید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دو سال تک عوام کو ترقی سے محروم رکھنے والے ممبران اسمبلی نے بلدیاتی الیکشن کے آمد پر سرکاری وسائل کو سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے مختلف علاقوں میں الیکشن کمپئین کے دوران ممبران اسمبلی خصوصا ایم پی اے ڈاکٹر امجد لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں اور الیکشن کمیشن کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کررہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے اس اقدام سے لوگوں میں اشتعال پایا جاتا ہے لہذا الیکشن کمیشن نوٹس لے کر ممبران اسمبلی خصوصا ایم پی اے ڈاکٹر امجد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں تاکہ پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
658 total views, no views today


