مینگورہ، پیغام یونین کیلئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا،کابینہ نے حکومت سے جائزمطالبات منظورکرنے کی اپیل کردی بصورت دیگراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی،اس حوالے سے گذشتہ روزپیغام یونین سوات سرکل کے چیئرمین حبیب الحق اور جنرل سیکریٹری سلطان زیب کے زیر نگرانی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ڈویڑنل چیئرمین ،سیکرٹری جنرل اور سب ڈویڑنل چیئرمین و سیکر ٹری نے شرکت کی ،اجلاس میں سوات ڈویژن نمبر ایک کی کابینہ منتخب کی گئی جس میں فضل معبودکوڈویژن ون کیلئے چیئرمین اورشاہ دوارن جنرل سیکرٹری ، سکندرخان وائس چیئرمین اورشرافت علی کو جائنٹ سیکرٹری منتخب گیاگیا،اسی طرح سوات خوازہ خیلہ ڈویژن دوکیلئے خورشید عالم جنرل سیکرٹری ، تل حیات خان چیئرمین ،مٹہ سب دویژن سیکرٹری باچا نواب، عبدالرؤف خان خوازہ خیلہ سب دویژن چیئرمین منتخب ہوئے،اس موقع پر شرکء نے کہا کہ سوات سرکل پیغام یونین میں کوئی اختلاف نہیں بلکہ تمام ساتھی متفق ومتحد اور ہر قسم قربانی کیلئے تیار ہیں ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے زونل چیئرمین حبیب الحق نے کہا کہ ایمپلائی سن کوٹہ میں ہمارے بچوں کو بھرتی کرنے سمیت اپ گریڈیشن بھی ہمارا جائز حق ہے جبکہ ساتھ ساتھ بونس کی فی الفورا جراکیلئے بھی جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہاکہ اگر مطالبات منظورنہ ہوئے تو احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
694 total views, no views today


