سوات، قومی وطن پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل الرحمن نونو ، سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی شاہی دوران خان اور ضلعی آرگنائزر رفیع الملک نے کہا ہے کہ پختون قوم بیدار ہو کر قومی وطن پارٹی کے پرچم تلے متحد ہو رہی ہے ، پختون قوم کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت قومی وطن پارٹی ہے آفتاب شیر پاؤ کی قیادت میں پختونوں کا متحد ہونا وقت کا تقاضہ ہے، پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کے عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج پختون قوم آفتاب شیر پاؤ کو اپنا لیڈر تسلیم کررہی ہے،
سوات کے عوام پختونوں کی حقیقی جماعت قومی وطن پارٹی کی رکنیت سازی و فارم سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے رحیم آباد میں سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی و سابق تحصیل ناظم شاہ دوران خان کے حجرے میں حلقہ پی کے 80 کی فارم سازی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس میں متعدد افراد نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا تقریب سے حاجی شاہی ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ حلقہ پی کے 80 میں رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ضلعی آرگنائزر رفیع الملک نے افتتاح کرتے ہوئے شاہی دوران اور دیگر کو پارٹی کے کارڈ بھی فراہم کئے جس کے بعد حلقہ پی کے 80 میں قومی وطن پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز شاہ دوران خان کے حجرے سے ہو گیا مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختونوں کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور پختونوں کی بقاء اور سلامتی کیلئے آج قومی وطن پارٹی میدان میں ہے انہوں نے کہا کہ پختون قوم قومی وطن پارٹی کے پرچم تلے متحد ہو رہی ہے جو پختونوں کی بیداری کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔
356 total views, 1 views today