ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ لگاتار دو فلموں کی کامیابی کے بعد ہدایتکاروں اور پروڈکشن کمپنیوں کی پہلی ترجیح بن گئے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ وہ اپنی مرضی کی کہانیوں اور کردار ادا کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی پیشکشیں بھی ٹھکرا رہے ہیں۔
کامیابی انسان کے قدم چومتی ہے تو اس کے پیر زمین پر نہیں ٹکتے یہی صورت حال بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی پیش آرہی ہے، رام لیلا اور غنڈے کی کامیابی کے بعد جہاں وہ ہدایت کاروں کی پہلی پسند بن گئے ہیں، وہیں خود ان کے اپنے نخرے بھی بڑھ گئے ہیں۔ کسی ہدایت کار سے وہ اتنے معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ بےچارہ انہیں اپنی فلم میں لینے کی خواہش ہی دل سے نکال دیتا ہے اور کسی کو کہانی اور کردار کا بہانہ بنا کر انکار کردیتے ہیں۔
اسی دوران بالی وڈ کی پروڈکشن کمپنی’’ایروز انٹرنیشنل‘‘ نے انہیں دو فلموں کے عوض 30 کروڑ روپے معاوضے کی پیشکش کی ۔لیکن کیا کہئے رنویر سنگھ کے، جنہوں نے معاوضے پر تو حامی بھر لی لیکن ساتھ ہی یہ شرط بھی عائد کی کہ وہ ان 2 فلموں میں کام کریں گے جس کی کہانی، اسکرپٹ، ہدایتکار اور فلم میں شامل دیگر اداکار بھی ان کی پسند کے ہوں گے جو پروڈکشن کمپنی کے لئے قابل قبول نہ تھا۔ دوسری جانب متعلقہ فلمساز ادارے نے اس قسم کی کسی بھی پیشکش سے انکار کردیا ہے۔
836 total views, no views today


