مدین ،بابا خیل قوم تیرات کے مشران نے مدین پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مشترکہ جائیداد پر پانچ فیصد قبضہ مافیا گروپ بے جا مدا خلت کر کے پوری قوم کو یرغمال بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں اراضی کو تین خا ندانوں میں قانونی مساوی تقسیم اور انتقال بھی کیا جائے کیس کے ختم ہو نے تک قبضۃ مافیا مداخلت سے باز رہے ان پانچ فیصد لوگوں کی وجہ سے اکثریتی عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے بابا خیل قوم کے مشران جن میں میاں زیب شاہ ،میاں سید جمال،شاہ روم اور ،چمنی خان نے کہا کہ ہم جملہ بابا خیل؛ قوم زیر محدودہ اراضی جنوباً نالہ ،شر قاً عام قومی والہ شمالاً غر باً نرے خوڑ گئی بچکٹ غر باً شاہی سر بابا خیل قوم علاقہ تیرات کا مشتر کہ ملکیت ہے اس میں پا نچ فیصد لوگو ں نے ناجائز قبضہ کے زریعے مشترکہ جائداد میں دخل مدا خلت شروع کیا ہے جس کی وجہ سے پچا نوے فیصد اکثریتی عوام میں تشویش پیدا ہوا ہے اس لئے قانونی راستہ اختیار کرتے ہو ئے عدالت عالیہ میں ہم نے ان کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا ہے جو عدالت میں زیر سماعت ہے امن کی خا طر اس مذکورہ رقبہ میں قبضہ مافیا کے ہر قسم دخل مداخلت پر قانونی اختیارات کے ذریعے ان کی مدا خلت پر پا بند ی لگا ئی جائے انہوں نے کہاکہ مشتر کہ جائیداد بابا خیل قوم طیب بابا کی اولاد میں تین حصوں میں قانونی تقسیم کیا جائے اور ساتھ ہی اراضی کا انتقال بھی کیا جائے انہوں نے کہاکہ پٹوار کے بند و بست کے وقت پٹوار کی ملی بھگت سے اراضی مذکورہ قبضہ مافیا نے اپنے نام کر کے پچا نوے فیصد بابا خیل قوم کے حق پر ڈا کہ ڈا لا ہے انہوں نے کہاکہ ہم بذریعہ پریس کانفرنس گو رنر اور وزیر اعلی کے پی کے ،کمشنر ملا کنڈ ،ڈ پٹی کمشنر سوات ،اے سی بحرین اور اعلی فوجی افسران سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ان قبضہ مافیا کی بے جا مدا خلت کو فوری طور پر بند کیا جائے۔
778 total views, no views today


