مینگورہ، بلدیاتی انتخابات کی امد ،حکمران پارٹی نے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششیں تیز کردی،کئی علاقوں کے روڈوں اور گلی کوچوں پر تعمیراتی کاموں کا سلسلہ تیز،بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت لینے کی امیدیں بھر ائی۔ضلع سوات میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کرررہے ہیں حکمران پارٹی بھی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایڑی کا زور لگا رہے ہیں سوات خصوصاً مینگورہ شہر میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہے حکمران پارٹی نے شہر کے مختلف سڑکوں پر تعمیراتی کام کا اغاز ہے جبکہ کئی علاقوں کے گلی کوچوں پر بھی تعمیراتی کام شروع کئے ہیں دوسری طرف وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد بلدیاتی انتخابات پر توجہ مرکوز کرلی ہے اور کئی علاقوں میں نادرا سینٹرز کے قیام اور سوئی گیس فراہمی کے اعلانات شروع کئے ہیں ،بلدیاتی انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے علاوہ بڑی تعداد میں ازاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں ،الیکشن میں جیت کس کی ہوگی اس کا پتہ 30مئی کو چلے گا
730 total views, no views today


