کبل، کارکردگی کے بنیاد پر اے این پی بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی پاکستان کے تاریخ میں اے این پی دور اقتدار کے ترقیاتی کام دیگر ادوار پر بھاری ہیں صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام بنیادی ضروریات کے لئے ترس رہے ہیں کپتان خان کے قول وفعل میں تضاد ہے جنہوں نے انتشار کی سیاست سے ملک وقوم کا بیڑہ غرق کردیا ہے تحریک انصاف کی تبدیلی ناچ گانوں اور فحاشی تک محدود ہے بلدیاتی الیکشن عام انتخابات میں کئے گئے غلطی کے ازالے کا موقع ہے نوجوانوں سمیت پوری قوم نا اہل حکمرانوں سے بے زار ہیں 30مئی کو اپنا قیمتی ووٹ سوچ سمجھ کر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اے این پی کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کریں تاکہ جملہ عوامی محرومیوں سے نجات کو یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار اے این پی سوات کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ابراہیم دیولئی،یوسی ٹال ضلعی امیدوار ملک احمد خان،تحصیل کونسل امیدوار علی محمد ،ڈاکٹر فضل غنی اتمانخیل ،بختور کاکا،گل باچا،بخت زمین ،اجمل خان،احسان اللہ خان،اعجاز الحق،آفتاب اور دیگر نے یوسی ٹال کے علاقہ میاں بیلہ میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رحیم ذادہ نے پی ٹی آئی جبکہ شاہ بہادر،لعل زمین،عمر بہادر اور دیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور باچا خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے سمیت بلدیاتی الیکشن میں اے این پی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کا عزم کیا اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں عزت و احترام اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ عمران نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر لوگوں کو دھوکہ دیا کیونکہ نئے پاکستان اور تبدیلی کے دعویداروں نے اقتدار کے بعد عوامی خدمت کے بجائے دھرنوں کو ترجیح دی جس کے بدولت ناچ گانوں اور فحاشی کو فروغ ملی جبکہ عام آدمی بنیادی ضروریات کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں حکمرانوں کے ناقص پالیسیوں اور گذشتہ الیکشن میں کئے گئے غلطی کا احساس ہوگیا ہے انشاء اللہ بزرگوں کے برکت اور نوجوانوں کے ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے لہذا اسکے استعمال میں انتہائی سوچ بچار سے کام لیا جائے اورکسی کے جھانسہ میں آئے بغیر 30مئی کو لالٹین کے نشان پر مہر ثبت کرکے اپنا قیمتی ووٹ اے این پی کے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار باصلاحیت امیدواروں کے حق میں استعمال کریں تاکہ کامیابی کے بعد عوام کے غصب شدہ حقوق چھین کر مسائل و مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔
790 total views, no views today


