کبل، اے این پی اور جی یو آئی کے دور اقتدار مثالی ہیں جبکہ اسفندیار ولی اور مولانا فضل الرحمان پختون قوم کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر پختونوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے نا اہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کے لئے مسجد اور حجرہ پر مشتمل اتحاد قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد کرسی کا حصول نہیں بلکہ عوامی مسائل و مشکلات کا دائمی حل اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے دوسال گزرنے کے باوجود انتشار کی سیاست اور ناچ گانوں کے سیوا کچھ نہ کیا کپتان خان کے قول و فعل میں تضاد ہے دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے بلدیاتی الیکشن میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کیا ہے وزیر اعلی کے معاون ڈاکٹر امجد کیمرے کی آنکھ سے چھپ کر الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی میں مصروف ہیں اور بلدیاتی کمپئین کے دوران جھوٹے اعلانات کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں کسی کے جھانسہ میں آئے بغیر اپنا قیمتی ووٹ اے این پی اور جے یو آئی اتحاد کے نامزد امیدواروں کے حق میں استعمال کرکے 30مئی کو لالٹین اور کتاب پر مہر ثبت کریں تاکہ نااہل حکمرانوں سمیت مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے ان خیالات کا اظہار اے این پی کے سابق ایم پی اے وقار خان اور جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا سید عرفان اللہ سمیت خورشید خان،ابراہیم دیولئی،اکبر شاہ،نور محمد شاہ،عبد اللہ ،سردار علی طوطی،زڑہ ور،رستم خان،نجیب اللہ،شبیر احمد اور دیگر نے غاخی بانڈہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آدم خان،سید غفور،علی اکبر،میا ں سید قیوم،وزیر،شیر رحمان،محمد ایوب،زاہد خان اور بشیر نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن جبکہ بخت نیزاد نے خاندان سمیت پیپلز پارٹی سے ناطہ توڑ کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اے این پی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے دو سال تک کسی منصو بے پر کام شروع نہیں کیا بلکہ خالی اعلانات کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم خصوصا نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہوکر جوق در جوق اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم میں ایمرجنسی کا دعوہ کرنے والوں نے اساتذہ خصوصا خواتین اساتذہ کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے بندوق تھما کر تعلیم دشمنی کا ثبوت پیش کردیا ہے بزدلی کے اس اقدام کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن عام انتخابات میں سرزد غلطی کے ازالہ کا بہترین موقع ہے لہذا پوری قوم متحد ہوکر خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اے این پی اور جے یو آئی اتحاد کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر اپنے اور آنے والے نسلوں کو مستحکم پاکستان فراہم کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔
784 total views, no views today


