سوات، یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام بی اے و بی ایس سی کے سالانا امتحانات برائے 2015 کے امتحانات کے لئے حتمی ٹائیم ٹیبل جاری کردیاگیاہے۔ یونیورسٹی کے ناظم امتحانات نے پریس ریلیزکے زریعے طلبا کی آگاہی کے لئے بتایا کے ایسے طلباء جن کے زمے یونیورسٹی کے بقایاجات ہیں ان کا لسٹ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر جاری کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کے مذکورہ طلباء 5 مئی 2015 تک بقایاجات ناظم امتحانات کے دفتر میں جمع کرائیں بصورت دیگر یونیورسٹی مذکورہ طلباء کو رولنمبر سلپ جاری نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جن طلباء نے امتحانی ادائیگیاں کی ہے اور انہیں رولنمبر سلپ جاری نہیں ہوئے تو وہ بھی ناظم امتحانات سے رابطہ کریں تاکہ انکا قیمتی وقت ضائیع نہ ہو۔
850 total views, no views today
Comments


