مینگورہ، بلدیاتی انتخابات ،ویلج کو نسل کے سطح پرمقابلہ ،مقامی لوگوں کو براہ راست حمایت کرنے میں مشکلات کا سامنا،انتخابات رشتوں پر بھی اثر انداز ہونے لگے،ویلج کونسل میں کم از کم نو سیٹوں پر مقابلہ کیلئے بیس سے زیادہ امیدوار موجود ہے،انتخابات میں ابھی بھی ایک ماہ سے زیادہ عرصہ موجود،کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جارہی ہے،بعض علاقوں میں کئی ویلج کونسلوں سے ممبران بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہونے کے باوجود سرگرمیوں میں تیزی ارہی ہے خصوصاًویلج کونسل کے سطح پر ہونے والے الیکشن میں امیدواروں کے بہتان کے وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کم از کم نو سیٹوں پر مشتمل ویلج کونسلوں میں پندرہ سے پچیس تک امیدوار مقابلہ کیلئے میدان میں موجود ہے کئی مقامات پرایک ہی خاندان کے کئی لوگ بھی الیکشن لڑرہے ہیں ،ویلج کونسل کے سطح پر ہونے والے الیکشن میں مقامی لوگ کسی بھی امیدوار کے حمایت کرنے سے کترا رہے ہیں،الیکشن مین جیت کس کی ہوگی اس کا پتہ تیس مئی کو چلے گا۔
716 total views, no views today


