مینگورہ، سیدوشریف میں منشیات فروشوں نے معززین علاقہ کے سامنے منشیات فروشی چھوڑنے کااعلان کردیا ،منشیات فروشوں نے قران پاک پر حلف لیکر ائندہ کیلئے کسی بھی قسم کے جرائم نہ کرنیکی قسم کرلی۔اس موقع پر تھانہ سیدوشریف کے ایس ایچ او اقبال نسیم،اے این پی کے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسل فضل معبود بابو،آزاد امیدوار میاں سید نعیم خانے،نوجوان صحافی حسن چٹان سمیت علاقہ معززین بھی موجود تھے۔گزشتہ رو ز تھانہ سیدوشریف میں پولیس نے منشیات فروشی کرنے والے شریف سکنہ بر کلے،سید غفار سکنہ سیدوشریف ،جمیل احمد سکنہ زوڑ چم اور شاپو سکنہ سیدو نے علاقہ معززین کے سامنے قران پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے منشیات فروشی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔تھانہ سیدوشریف کے ایس ایچ او اقبال نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا علاقہ سے منشیات کے لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے ۔اے این پی کے نامزد امیدوار فضل معبود بابو،تحصیل کونسل کے امیدوار میاں سید نعیم خانے نے منشیات فروشوں کے توبہ تائب ہونے کا خیر مقدم کیااور امید ظاہر کی کہ ائندہ کیلئے مکروہ کاروبار سے پرہیز کرینگے۔
612 total views, no views today


