بریکوٹ، پاکستان تحر یک انصاف بریکوٹ نے ایک بار پھر انجینئر شرافت علی کے حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کسی کی گھر کی لونڈی نہیں بلکہ اس میں کارکنوں کی قربانیا ں شامل ہیں ۔ہم پارٹی کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے پارٹی کے واضح قواعد و ضوابط ہیں کسی ایم پی اے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی کو پارٹی سے نکال لیں یا داخل کریں ۔پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان سابق بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔ا نجینئر شرافت علی آج بھی پارٹی کا حصہ ہے اور کل بھی ہوں گے ۔کوئی مائی کا لعل انہیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ بلدیاتی الیکشن میں پی کے 82کے ایم پی اے کو اپنا چہر ہ نظر آجائے گاکہ اس کی کیا کارکردگی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اسپین کے رہنماء جاوید خان ،تیمور خان و دیگر نے بریکوٹ میڈیا کو ایک اخبار ی بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی پارٹی میں اختلافات کو ختم کریں نہ کہ وہ مذید اختلافات کو ہوا دیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق بریکوٹ صدر انجینئر شرافت علی نے جنرل الیکشن میں بھر پور کردار ادا کیا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت تحصیل بریکوٹ میں وہ واحد لیڈر ہیں جو کہ پارٹی کارکنوں کو قابل قبول ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موصوف نے وزارت بھی صوبائی حکومت کو بلیک میل کر کے فارورڈ بلاک کے ذریعے حاصل کیا ہے ۔اپنے فرد واحد کے فیصلے کارکنوں پر مسلط کرکے پاکستان تحریک انصاف سے ڈاکٹر تحریک انصاف پارٹی میں تبدیل کردی ۔انہوں نے کہاکہ شرافت نامی شخص پی ٹی آئی میں نہیں ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں نہ کہ ڈی ٹی آئی میں ۔بہت جلد پارٹی کارکن موجودہ پارٹی ایم پی ایز اور دیگر قائدین کا احتساب کریں گے جسمیں دودھ کا دود ھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا
534 total views, no views today


