سوات، ضلع سوات میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، سوات کے سیاحتی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وادی کالام، مالم جبہ ، سنگر، مٹلتان، اتروڑ اور مہوڈنڈ میں ایک مرتبہ پھر برفباری ہوئی ، جبکہ سوات کے میدانی علاقوں میں مینگورہ شہر سمیت دیگر تحصیلوں میں ہلکی بارش جاری رہی ، بارش اور برفباری کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،
جبکہ سیاحوں نے برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحتی علاقہ مالم جبہ اور میاندم میں ڈھیرے ڈال دیئے ہیں۔
399 total views, no views today
Comments


