مینگورہ، مینگورہ سے کوہستان داسوجانے والی موٹر کار الپوری کے قریب ندی میں جاگری چھ افراد زخمی زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کرایا گیا نان کسٹم پیڈ موٹر کار غواگئی مینگورہ سے کوہستان جارہی تھی کہ الپوری کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ندی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹرکار میں سوار چھ افراد زخمی ہوگئے
زخمیوں کو بروقت پانی سے نکالا گیا جسمیں ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو مقامی لوگوں نے فوری طورپر الپوری ہسپتال منتقل کرایا جہاں اُن کو طبی امداد ملنے کے بعد مینگورہ سیدوشریف ریفر کیا گیا زخمیوں میں کوہستان داسوسے تعلق رکھنے والے محمد احسان،عبدالرحمان ،گل زادہ ،ڈرائیور اورنگزیب ،جہانگیر اور اُس کی بیوی شامل ہے ۔
383 total views, no views today


