مینگورہ، مینگورہ سٹی میں منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے ، ڈی پی او سوات کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر نے مینگورہ سٹی مضافات میں جتنے بھی منشیات فروش قمر بازی اور گدا گروں کے اڈے ہیں ان کے خلاف ٹیمیں تشکیل دیکر اپنا نیٹ ورک پہلے زیادہ مضبوط کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ پوری سوات سے تما م گداگروں جسم فروشوں او رمنشیات فروشوں کو ختم کرکے سوات کے باعزت عوام کو چھین اور سکون کے زندگی جینے کا موقع فراہم کریں گے ، اس کے علاوہ سڑکوں بازاروں میں چلتے پھرتے گداگروں کو پکڑ کر سوات ایریا سے نکال باہر کریں گے ، ڈی ایس پی صدیق اکبر نے میڈیا کے اورعوام سے درخواست کی ہے کہ برائیوں کو معاشرے سے ختم کرنے میں ہمارے ساتھ تعان کریں ، انتہائی ضروری ہے کہ پولیس اور عوام مل کر ان برائیوں کے خلاف کاروائی کریں ، ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کرکے سات منشیات فروشوں کو پکڑ کر جس میں رحمن آباد، رحیم آباد ، گوجر آباد کے علاقے شامل ہیں ، ملزمان میں انورعلی ، فضل رحیم ، زاہد حسین ، عمران علی ، ابوبکر وغیرہ کو پکٹر لیا تھا بعد میں جامع مسجد رحیم آباد کے معززین اور پیش امام روبرو توبہ تائب ہوکر اس لعنت اور گندہ عمل کو چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے توبہ کرلی ، علاقہ کے معززین نے ایس ایچ او رحیم آباد اور سٹی ڈی ایس پی صدیق اکبر کو تشدد کے بغیر ملزمان کو راہ راست پر لانے کیلئے جو اقدامات اٹھا ئیں ہیں ان اقدام کو علاقے کے مکینوں نے خراج تحسین پیش کیا اور تعاون کا یقین دہانی کرائی ۔
716 total views, no views today


