بریکوٹ،قومی وطن پارٹی کے پی کے 81کے سینئر وائس چیرمین فضل ودود باچہ نے بریکوٹ بازار کے صدر اور پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں بریکوٹ بازار میں چوریوں کی وارداتوں میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے اور علاقے میں منشیات کی فروخت عام ہے ۔ بریکوٹ بازار میں گذشتہ دنوں دکانوں سے جو چوری ہوئی ہے اگر چوبیس گھنٹوں میں چوروں کو گرفتار نہ کیا گیا توآج بریکوٹ بازار کو بند کرکے شدید احتجاج کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بریکوٹ بازار میں قومی وطن پارٹی پی کے 81 وائس چیرمین چیرمین نے بریکوٹ بازار کے صدر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بریکوٹ بازار کے چوری میں ملوث ہے کیونکہ دکانداران تو ہر ماہ چوکیداری کے روپے دیتے ہیں اور اس کے علاوہ بریکوٹ بازار میں رات کو پولیس کا گشت بھی ہوتا ہے اخر پھر کیوں چوری ہو تی ہے اورچوری ہو کر بھی ہفتے گذرنے کے باوجود چوروں کو پولیس گرفتار نہ کرسکی جو کہ افسوس کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ بریکوٹ اور گردنواح میں منشیات کا کاروبار تیزی سے ترقی کررہا ہے اور منشیات فروشوں کے لئے یہ علاقہ سونے کی چڑیا بن گیا ہے ۔انہوں نے علاقے کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ کے امن وامان برقرار رکھنے اور منشیات کے خلاف گھروں سے نکل آئیں کیونکہ اب مذید صبر کی گنجائش نہیں ہے ۔
594 total views, no views today


