مینگورہ، عوامی نیشنل پارٹی منگلور سالنڈہ اورآزاد امیدوار سید عظیم شاہ کے مابین اتحاد ، اے این پی کے ضلع کونسل کے امیدوار سہراب خان سید عظیم شاہ ایچ ڈی برادرزکے حق میں دستبردار ،سید عظیم شاہ اے این پی کے تحصیل کونسل کے امیدوار عالمگیر خان کی حمایت کرینگے ، اس فیصلوں کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے انفارمیشن سیکرٹری عبداللہ یوسفزئی نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ، عبداللہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل منگلور کی قیادت نے علاقے کے وسیع ترمفاد کیلئے آزاد امیدوار سید عظیم شاہ کے حق میں اے این پی کے امیدوار سہراب خان کو دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب ہمارا یونین کونسل منگلور کے ضلع کونسل کیلئے آزاد امیدوار سید عظیم شاہ اور تحصیل کونسل کیلئے اے این پی کا نامزد کردہ امیدوار عالمگیر خان ہوں گے ، اس موقع پر اے این پی کے امیدوار سہراب خان نے سید عظیم شاہ کے حق میں بلامشروط دستبردار ہونے کااعلان کیا ، سید عظیم شاہ نے کہا کہ میں 25 سال سے مسلم لیگ کی پلیٹ فارم سے علاقے کے عوام کی خدمت کررہا ہوں اور اب آزاد حیثیت سے یونین کونسل منگلور سالنڈہ کے ضلع کونسل کی نشست کیلئے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہاہوں ، عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے غیر مشروط حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اگر ہمیں کامیابی ملی تو انشاء اللہ کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔ مینگورہ کے تین یونین کونسلوں لنڈیکس ملکانان ، رنگ محلہ اور بنڑ کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا انتخابی اتحاد قائم ، مشترکہ امیدواروں کیلئے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ ، یونین کونسل لنڈیکس ملکانان میں سہ فریقی اتحاد کے فیصلے کے مطابق اے این پی کا نامزد امیدوار ملک حبیب دستبردار ، ان فیصلوں کا اعلان سوات پریس کلب میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان ، جے یو آئی کے رہنمامولانا حجت اللہ ، اسحاق زاہد ،مسلم لیگ ن مینگورہ سٹی کے صدر سید صادق عزیزاور دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کے دوارن کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے د عویداروں سے مایوس ہوچکے ہیں وہ 30 مئی کو 2013کے عام انتخابات کے ضد میں سہ فریقی امیداروں کو ووٹ دینگے ، انہوں نے کہا کہ دوسالوں کے دوران عوام کو مایوس کرنے والوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ہی ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات شروع کئے ، الیکشن کمیشن ترقیاتی منصوبوں پر ایکشن لے ، انہوں نے کہا کہ اب یونین کونسل رنگ محلہ میں اے این پی کے امید وار برائے ضلع کونسل عاصم خان ، ن لیگ کے امیدوار برائے تحصیل کونسل مراد علی ، یونین کونسل لنڈیکس ملکانان کیلئے جے یوآئی کے ضلع کونسل امید وارقاری فتحت اللہ و ن لیگ کے سید صادق عزیز تحصیل کونسل کے امیدوار ہوں گے ، اسی طرح یونین کونسل بنڑ کیلئے جے یو آئی کے مولانا محمد قاسم ضلع کونسل جبکہ ن لیگ کے عمرربی تحصیل کونسل کے امیدوار ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کے تمام عہدیدار اور ورکرز مشترکہ امیدوار وں کیلئے انتخابی مہم چلائیں گے ، اور تبدیلی کے عویداروں کو بلدیاتی انتخابات میں شرمناک شکست سے دوچار کریں گے ۔
676 total views, no views today


