بریکوٹ، علاقہ کوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سے دیرینہ کارکن مستعفی ہو کر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ۔قومی وطن پارٹی کے زون سیکرٹری جنرل اور ضلعی کونسل امیدوار صدیق علی خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے کارکنوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے پینل کو بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کرنا ہمارا فرض ہو گا۔عوام مذید خالی نعروں کے نرغے میں نہیں آئیں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ رو ز علاقہ کوٹہ میں قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی کونسل کے امیدوار صدیق علی خان ،تحصیل کونسل امیدوار طاہر خان ،جنرل کونسل امیدواران ظہور احمدخان ،حبیب اللہ خان ،خلیل خان ،عبدالوہاب کے علاوہ دیگر پارٹی کارکن شامل تھے ۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے سردار خان ،احمد خان ،پردول خان ،عرفان ناصر،محمد نزیر،سلیم خان ،یار خان ،مسلم خان ،علی محمد خان ،محمد حیات ،سجاد خان ،مشنک خان کے علاوہ دیگر اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی ،صدیق علی خان نے کہاکہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کو مایوس نہیں کریں گے ماضی میں ہم نے علاقے کے عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ہم نے جھوٹ اور منافقت کی سیاست نہیں کی ہے اور نہ کریں گے ۔
678 total views, no views today


