مینگورہ، آفتاب احمد خان شیر پاؤ پر ہونے والے حملے کیخلاف مینگورہ میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، پارٹی کارکن زونل چیئرمین فضل رحمان نونو اور ضلعی صدر شیربہادر خان کی قیادت میں نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے فضل رحمان نونو اوردیگر نے کہا کہ پشاور میں سکول پر دہشتگردی کے دلخراش واقعہ کے بعد حکومت نے ایکشن پلان تیا رکیا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا جس کے سبب دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی ،انہوں نے کہاکہ ٓافتاب شیرپاؤ پر اس سے قبل بھی تین حملے ہوئے مگر کسی بھی حکومت نے حملوں میں ملوث ملزموں کو گرفتار نہیں کیا تاہم قومی وطن پارٹی کے کارکن ڈرنے والے نہیں ہم محب وطن ہیں اور اس ملک کیلئے ہرقسم کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں،انہوں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،انہوں نے مزید کہاکہ جو سیاسی پارٹیاں قوم کی صحیح ترجمانی کررہی ہیں حکومت انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش میں ہے ،بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست دیکھ کر صوبائی حکومت نے سرکای وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کردیا ہے اور پابندی کے باوجود بھی ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کررہی ہے یہی حکومت ایک طرف شفاف انتخابات کے دعوے کرتی ہے اوردوسری جانب دھاندلی کیلئے راہ کررہی ہے مگرصوبائی حکومت کے حصے میں بدترین شکست کے علاوہ کچھ نہیں آئے گا۔
614 total views, no views today


