مینگورہ، سوات کے سینئر صحافیوں کا ایک اہم اجلاس روزنامہ شمال سوات کے آفس میں منعقد ہوا ، جس میں سوات میں بڑھتے ہوئے امن وامان اور ٹارگٹڈ کلنگ میں اضافے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ، کہ سوات صحافیوں کیلئے انتہائی خطرناک علاقہ ہے ، اسی لئے سینئر صحافی کسی بھی وقت سوات چھوڑ سکتے ہیں ، جبکہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سوات سے شائع ہونے والے پہلے روزنامہ کو بھی بند کیا جائے گا ، کیونکہ موجودہ حالات میں درست اور صحیح صحافت ممکن نہیں ، لہٰذا بہتری اسی میں ہے کہ یہ سب کچھ چھوڑ کر سوات سے چلے جائے ، واضح رہے کہ بین الاقوامی ادارے رپورٹر ود اوٹ بارڈر نے بھی اس سلسلے میں رپورٹ شائع کیا ہے ، سوات یونین اور سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر اور روزنامہ شمال سوات کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق نے بھی سوات کے حالات کو انتہائی تشویش ناک قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ مجبوراً ہمیں اخبارات بند کرکے یہاں سے چلنا ہوگا ، کیونکہ یہاں پر صحافت دور کی بات ہے ، چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے ، لہٰذا جتنی جلدی ہوسکے تمام صحافیوں کو سوات چھوڑنا چاہئیے ۔
592 total views, no views today


