سوات، ڈپٹی کمشنرسوات محمو داسلم وزیرکی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2014 کے تحت شروع کئے گئے اپریشن میں اب تک ضلع بھر میں65 غیر قا نو نی کلینکس،میڈیکل سٹورز،میٹرنیٹی ہومز، اور لیبا رٹریاں سیل کردی گئی ہیں۔ یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنرز اور ا نسپکٹر ہیلتھ کیر کمیشن نے مشترکہ طورپر جاری رکھا ہے
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ اور ان سے کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی ۔اور نہ ہی کسی قسم کا دباو قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیزی سے کارروائی کریں تاکہ اس ضلع کوعطائیوں سے پاک کیا جاسکے۔
345 total views, no views today
Comments


