مینگورہ،سوات کے علاقے وادی کالام میں آتشزدگی سے 15کمروں پر مشتمل مکان جل کرخاکستر ہوگیا ،متاثرہ خاندان نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی ہے،متاثرہ شخص نے سردارحسین ولد وظیف اللہ سکنہ کنئی کالام نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ رات نامعلوم وجوہات کی بناپران کے مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پندرہ کمروں پر مشتمل عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ان کے چھ بھائیوں کا فرنیچر اور دیگر سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ عمارت کو بھی شدیدنقصان پہنچ پرپوری چھت بھی جل کرناقابل استعمال ہوگئی ہے
،انہوں نے کہاکہ یہ گھر ان کا واحد سایہ تھا اوراب وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبورہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اہلخانہ کے سائے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اور ان کے ساتھ گھر کی دوبارہ تعمیر کے لئے مالی امداد کی جائے
369 total views, no views today


