کبل، تحصیل کبل پہلا ڈی سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ،فائنل میں ڈی سی سی کلب ڈڈھارہ نے رائزنگ سٹار سرسینئی کو شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی مین آف دی میچ یاسر خان جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کلیم حیات قرار پائے اس موقع پر تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے وقار احمد خان تھے جبکہ اے این پی سوات کے ڈپٹی جنرل سکریٹری ابراہیم دیولئی،یوسی کوز اباخیل نامزد ضلعی امیدوار شاہ سید سمیت نادر خان،رحم باچا عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وقار خان نے کہا کہ جس کھیل کھود صحت مند معاشرہ کے دلیل ہوتے ہیں اور جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہین وہاں پر ہسپتال ویران رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کے دوران دہشت گردوں کے سوات کے امن کو تباہ کرنے سمیت کھیل کے میدانوں کو ویران کردیا تھا اے این پی نے اقتدار میں آنے کے بعد نہ سرف دہشت گردوں کا خاتمہ کیا بلکہ کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرکے رونقین بحال کئے انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی دور حکومت میں کھیلوں کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کرکے سٹیڈیمز اور گراونڈ تعمیر کئے گئے جس نوجوان مستفید ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن عوامی مسائل کے حل میں ناکام ممبران اسمبلی سے نجات کا بہترین موقع ہے جسکو ضائع کئے بغیر پوری قوم خصوصا نوجوان طبقہ سرخ جھنڈے تلے متحد رہ کر 30مئی کو انتخابی نشان لالٹین پر مہر ثبت کرکے اے این پی کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ مایوسی و محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے آخر میں چیف گیسٹ وقار خان اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں میں 15ہزار روپے نقد بھی تقسیم کئے ۔
632 total views, no views today


