ممبئی: بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان ممبئی ہائی کورٹ سے سزا معطل ہونے کے بعد فوری طور پر ایک مرتبہ پھر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئے اور اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹارسلمان خان ممبئی ہائی کورٹ سے اپنی سزامعطل ہونے کے فیصلے کے فورا بعد ایکشن میں آگئے اور اپنی زیر تکمیل فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘کی شوٹنگ کے لئے سری نگر پہنچ گئے۔ کروڑوں روپے مالیت سے بننے والی فلم آخری مراحل میں ہے جس کا ٹریلربھی ریلیز کے لئے تیار ہے جو عدالتی فیصلے کے باعث جاری نہیں کیا جاسکا تھا۔
اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ کے آزادی کا پروانہ ملنے کے بعد بالی ووڈ دبنگ خان نے مداحوں کو شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’’مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکر گزار ہوں‘‘۔
752 total views, no views today


