مینگورہ،یونین کونسل رحیم آباد امان کوٹ سے آزادامیدوار برائے تحصیل کونسل حاجی محمدیارخان میرخانخیل نے کہاہے کہ ہمارے کوئی سیاسی مقاصد اوریاذاتی مفادات نہیں بلکہ عوام کی خدمت اورعلاقے کے مسائل کے حل کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،عوام جانتے ہیں کہ اس وقت میدان میں کون کون سے امیدوار مخلص اوردیانتدار ہیں ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ جذبہ خدمت سے سرشارامیدواروں کا انتخاب کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل رحیم آباد کے محلہ فارم میں پروفیسرشاہ عالم مرحوم کے حجرہ میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ عوام کے پرزوراصرار پر میدان میں نکلاہوں اور اب یہ فیصلہ عوام ہی پر چھوڑتاہوں کہ وہ علاقے کی خدمت کی ذمہ داری کس امیدوار کے حوالے کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ آج کے اجتماع میں سینکڑوں افراداوران کاجوش وخروش دیکھ کر ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے اور ہمیں پختہ یقین ہوگیا کہ تیس مئی کووہ اسی جوش وخروش سے ہمارے انتخابی نشان پرچم پر مہر لگاکر ہمیں خدمت کا موقع فراہم کریں گے،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بحیثیت جنرل کونسلر ہم نے علاقے کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں اور یہ عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ ہم نے ان کا حق اداکرنے کی کوشش کی ہے،اس موقع پر معروف سماجی شخصیات اکبرعلی خان،فیض علی خان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام سیاسی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ یہ لوگ صرف الیکشن کے زمانے میں منظر عام پر آجاتے ہیں اوروعدے دعوے کرکے لوگوں سے ووٹ بٹورکرغائب ہوجاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے آزادامیدوارحاجی محمدیار خان میرخانخیل کا بھرپوراندازمیں ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور ان کیلئے الیکشن مہم چلائیں گے،اجتماع کے دوران سینکڑوں لوگوں نے حاجی محمدیارخان میرخانخیل کی حمایت کا اعلان کیا اورانہیں اپنی طرف سے مکمل تعاؤ ن کا یقین دلایا۔
680 total views, no views today


