مینگورہ، ڈپٹی کمشنر سوات محموداسلم وزیر نے کہاہے کہ قوموں کی پہچان اورتشخص ان کی زبانوں سے ہوتی ہے اورکسی بھیئر قوم کے اہل قلم اپنے کلچراورروایات کی بہتراندازمیں ترجمانی کرسکتے ہیں کیونکہ اہل قلم معاشرہ کی آنکھیں ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں سوات پختوادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کی تقریب حلف برادری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل انہوں نے ادبی کلتورکے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا، انہوں نے مزید کہاکہ امن کی فضاء کو قائم رکھنے ،دنیا کو امن کا پیغام دینے اورمعاشرہ کی تعمیروترقی میں بھی شعراء،صحافی اوردیگراہل قلم اہم کرداراداکرسکتے ہیں
اورسوات کے اہل قلم یہ فریضہ بڑی جانفشانی کے ساتھ اداکررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ادب اورکلچرانسان کی فطرت میں شامل ہوتے ہیںیہی وجہ ہے کہ وہ کسی نہ کسی شکل میں اپنے کلچراورادب کی ترجمانی کرتاہے،اس موقع پر پختوادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے بانی اورپشتوکے معروف شاعربخت زردریاب نے جرگہ کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے اندررہتے ہوئے ادبی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اورپشتوزبا ن کی ترقی اورفروغ کیلئے کرداراداکریں گے، تقریب سے سوات ادبی کلتورکے مرکزی صدر سرورمحمودخٹک،سوات پریس کلب کے چیئرمین رشیداقبال اورمحقق وتاریخ دان محمدپرویش شاہین نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب کے دوران ایک غیرطرحی مشاعرے کا بھی اہتمام کیاگیاجس میں پشتوکے نامور شاعرعبدالرحیم روغانی اوردیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے رباب کے ذریعے پشتوکی روایتی موسیقی بھی پیش کی،تقریب میں آئی ایس پی آرسوات کے کیپٹن قمرنے بھی شرکت کی۔تقریب میں سرورمحمودخٹک مرکزی صدر،عبدالرحیم روغانی سرپرست اعلیٰ ،پرویش شاہین مشیراعلیٰ ،بخت زردریاب بانی،فیض علی خان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری،حمیداقبال گلرنگزئی چیئرمین مجلس عاملہ ،بخت زمین زمین نے جائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے حلف لیا۔
329 total views, no views today


