مینگورہ،سوات میں آزادی موسیقی کا دن منایاگیا،اس حوالے سے کلچرجرنلسٹس فورم کے زیراہتمام سوات پریس کلب میں تقریب منعقدہوئی جس میں فنکاروں،شعراء اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن سرورخٹک نے کہاکہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے اورجوقوم اپنی ثقافت کو بھلاتی ہے وہ زوال پزیر ہوکر ختم ہوجاتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہماری ثقافت میں ملنساری،امن ،بڑوں کااحترام اورپیارومحبت کا پیغام موجود ہے
،ماضی،حال اورمستقبل بھی ایک ثقافت ہے جو قوموں کاتشخص ہے ،انہوں نے کہاکہ معاشرہ کے ہرفردکو اپنی ثقافت کے فروغ میں کرداراداکرنا چاہئے،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال،سینئرصحافی میاں سیدعمرناصح،سلمان یوسفزئی ،عیسیٰ خانخیل اوردیگرنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ثقافت میں فحاشی اورعریانی نہیں مگر آج کی ٹیلی فلموں اورڈراموں میں ایک سازش کے ذریعے ہماری ثقافت کو بدنام کیا جارہا ہے جن میں کلاشنکوف کلچر،منشیات ،ماردھاڑاورخون خرابہ نظرآتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں فنکاربھی مختلف مسائل کا شکار ہیں اوروسائل وحکومتی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بیشترہنرمندوں نے اپنے فن سے کنارہ کشی اختیار کی ہے جن میں ایسے فنکار بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ثقافت کے فروغ اورمختلف ہنرسے وابستہ فنکاروں کے مسائل کو دورکرنے کیلئے اقداما ت اٹھائے۔
450 total views, no views today


