کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 78 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاؤن، گلستان جوہراور نارتھ ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار ٹیموں نے کارروائی کی جس کے دوران 78 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
459 total views, no views today
Comments


