بریکوٹ ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے کارکنان میرٹ اور انصاف کے بالا دستی کیلئے میدان میں اتر کر ہر نا انصافی کے خلاف فولادی دیوار بن کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے میں بھر پور ساتھ دینے کا واضح ثبوت ہے ، کہ نوجوان طبقہ اس ملک میں تہہ دل سے تبدیلی لانے کے منتظر ہیں ، تحریک انصاف کے نوجوانوں اور عوام کا ولولہ اور حیرت انگیز جذبہ دیکھ کر ہمارے حوصلے مزید چٹانوں کے طرح مضبوط ہورہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے کارکنان کی اتنی بڑے تعداد میں جلسے میں شرکت کر نے کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کے نوجوانان ہر نا انصافی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کر تے ہو ئے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کا خواہاں ہیں ، جس پر ہم تمام کارکنان اور علاقے کے غیور عوام دل کے گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کر تے ہیں ، ان خیالات کا اظہار بریکوٹ وارڈسے آزاد امیدوار برائے ضلعی کونسل انجینئر شرافت علی ، پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن ک ے ڈاکٹر سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف خان ، پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی رہنما ء عنایت اللہ خان بددا ، دلشاد خان ، ودیگر نے بریکوٹ حجرہ جاوید احمد زمان خیل میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ علاقے کے حقوق کے حصول اور پارٹی کے وہ کارکنان جن کی سالو ں سے پارٹی میں بیش بہا قربانیاں شامل ہیں کو پارٹی قائدین نے نظرانداز کیا ہے کو ان کی قابلیب کے مطابق انصاف دینے کے لئے میدان میں اترا ہوں ۔میرے ساتھ پارٹی کے وہ کارکن شامل ہیں جو کہ نظریاتی ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر ثابت کردیا تھاکہ ہم چڑھتے سورج کی پوجاری نہیں ہیں بلکہ پارٹی کے بنیادی منشور انصاف اور میرٹ کے بالادستی پر یقین رکھتے ہیں انہو ں نے کہاکہ کارکنان ہر پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ ہو تاہے ، صوبہ خیبر پختوں خواہ میں آج تحریک انصاف کا حکومت ، کارکنوں کے انتھک محنت اور دن رات کوششوں کا نتیجہ ہے ، اس کے باوجود کارکنان کو نظر انداز کر نا اور ان کا مذاق اڑانا اخر کہاں کا انصاف ہے، آج کل جو فیصلے ہو رہےء ہیں وہ بھی کارکنوں اور عوام کے سامنے ہیں ۔ کارکنوں کے ساتھ میڈیا ٹرائل اور دیگر قسم کے حربے استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کے پر زور اصرار پر میدان نکلا ہوں کوئی ذاتی کوئی لالچ نہیں ، بلکہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد محض عوام کی بلاتفریق خدمت کر نا ہے ، حلقہ نیابت کے غیور عوام سے ایک التماس ضرور کر تے ہیں ، کہ ووٹ استعمال کرتے وقت تمام امیدواروں کو سامنے رکھ کر موازنہ کریں ، جو امیدوار علاقے کا بہتر خدمت کر نے کا صلاحیت رکھتے ہیں ، ان کے حق میں اپنی رائے دہی کا استعمال کر کے علاقے کے تعمیر و ترقی میں حصہ لیں ، اس مو قع پر تمام کارکنان نے یکجہتی کامظاہر ہ کر تے ہو ئے بریکوٹ وارڈسے آزاد امید وار برائے ضلع کونسل انجینئر شرافت علی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر انے کا عزم کیا ، او ر ان کیلئے ڈور ٹوڈور مہم چلا نے کا فیصلہ کر تے ہو ئے کہا کہ 30 مئی کو بریکٹ فین پر مہر ثبت کر کے یہ ثابت کردیں گے کہ پارٹی کا اصل وفادار کون؟
690 total views, no views today


