سوات (پریس ریلیز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمدسلیم مروت نے میڈیاکے نمائیندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاں کہ تاج چوک میں ڈیوٹی پر معمور سپیشل پولیس فورس اہلکار احسان اللہ ولد عبد القیوم بلڈ نمبر272 کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہیدکردیا جبکہ راہ گیر عبد الوودد ولد باچا وزیر زخمی ہوگئے ،پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنیوالوں کو جلد از جلد گرفتار کرینگے ،انہوں نے کہاں کہ شہید پولیس ا ہلکار کو شہدا ء فنڈز دیاجائیگا، حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ فائرنگ ٹارگٹڈ کلروں نے کی یا انکی زاتی وجوہات کے بناء پر شہید ہوگیا ،پولیس کی انوسٹی گیشن جاری ہے ،عینی شاہدین کے بیان پر بھی کاروائی جاری ہے ،سوات بھر کو ٹارگٹڈ کلروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی جاری رہیگی
770 total views, no views today
Comments


