مینگورہ، یونین کونسل اسلام پور میں پا کستان مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد جس میں علاقے کے عوام نے شرکت ، جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسلر شاہ خان اور تحصیل کونسلر اکرام خان نے کہا کہ کامیاب ہوکر اسلام پور کو ترقی کا ایک نمونہ بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے وعدے کئے دھوکہ دیا ہے مگر انشاء اللہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، انہوں نے کہا اسلام پورمیں گرلز پرائمری سکول کیلئے پہلے زمین دے چکا ہوں اور انشاء اللہ مڈل سکول ، ہسپتال اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بھی زمین دینے سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی اسلام پور کے غریب عوام کا خدمت کئے ہیں اور آئندہ بھی ان کے خادم رہیں گے ، انہوں کہاکہ عوام نے جو پانچ نامزد امیدوار وں کوچنا ہے ان کو ضرور کامیاب بنائیں ، انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر لوگوں کے خادم رہینگے ، اس موقع پر شاہ ضمیر طوطا ، حاجی محمد جان ، فضل الکبیر ، گل وارث، اسماعیل ، عبدالہادی ، رسول خان ، زڑہ ور خان ،محمد ریاض ،حضرت عمر اورمحمد امین نے بھی خطاب کیا۔
686 total views, no views today


