مدین، وادی کالام کے دس سالہ پرانے مفرور ملزم کو درگئی میں پاک آرمی نے گرفتار کر لیا گرفتاری کے بعد ملزم کو واپس کالام پولیس سٹیشن بھیج دیا جہاں تین روزہ ریمانڈ کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا مقتول کے گھر والوں کی طرف سے ملزم کو پھانسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملزم ضیاء اللہ ولد صد قاضی سکنہ کس کالام نے اپنے رشتہ داروں سے جھگڑے کے دوران پندرہ سالہ لڑکے محمد اعظم ولد محمد درویش سکنہ کس کالام کو بیگناہ قتل کر دیا تھا اور فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا ملزم کے خلاف کالام تھانہ میں ایف آئی آر درج کر دی گئی تھی گزشتہ روز آرمی چیک پوسٹ درگئی میں دوران چیکنگ ملزم ضاء اللہ کو آرمی کے جوانوں نے گرفتار کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر نے کے بعد واپس کالام تھانہ بھیج دیا جہاں کالام پو لیس نے ملزم کے تین روزہ ریمانڈ کے بعد جیل بھیج دیا مقتول کے گھر والوں وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک، سپریم کورٹ اف پاکستان ،ہائی کورٹ اور سیشن کورٹ سے اپیل کی ہے خدارا ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے کیو نکہ ملزم نے بیگناہ بچے کو قتل کیا تھا
662 total views, no views today


