مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ مرغزار ٹاؤن میں قتل کے دلیرانہ واردات خاتون سمیت نوجوان قتل ، ملزم فرار ، علاقے میں شدید خوف وہراس ، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، واقعات کے مطابق مینگورہ کے علاقہ مرغزار ٹاؤن میں قتل کے دلیرانہ واردات ایف سی کے ریٹائرڈ ملازم خلیل الرحمن ولد گل رحمن سکنہ شانگواٹئی مٹہ نے اندھا دھن فائرنگ کرکے اپنے بیوی مسماۃ م اور شاہد خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،
قتل کے اس دلیرانہ واردات کے بعد خلیل الرحمن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ، اس سلسلے میں مقامی پولیس سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ دوست محمد ولد گل محمد نے بنڑ پولیس سٹیشن میں رپورٹ کر کے کہا ہے ، کہ مجھے اطلاع دی گئی کہ آپ کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے جب میں ہسپتال پہنچا تو میرا بیٹا شاہد خان اور بیٹی مسماۃ م لہو لہان مر چکے تھے ، واضح رہے کہ قتل ہونے والے خاتون کے تین کمسن بچے بھی رہ گئے ہیں ، مقامی پولیس مختلف جگہوں پر رات گئے تک چاپے مار تے رہے ۔
429 total views, no views today


