سوات، تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں 191 ممبران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، جبکہ 195 نشستوں پر امیدواران نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئے ، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سوات میں تیس مئی کو بلدیاتی الیکشن کیلئے مختلف نائبر ہوڈ ، ویلج کونسل اور یونین کونسل سے 195 نشستیں خالی رہ گئی ہے، سوات کے سات تحصیلوں سے ان نشستوں کیلئے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزد نہیں کئے ، خالی رہ جانے والے نشستوں میں جنرل کونسلر کے گیارہ نشستیں، مزدور کسان کی دو نشستیں، یوتھ کے دو نشستیں شامل ہیں، اسی طرح 191 ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں سے جنرل کونسلر کے148 ،مزدور کسان کے گیارہ، یوتھ کے پندرہ ،اور اقلیت کے سترہ ممبران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،جبکہ 1576 ممبران کے انتخاب کیلئے 2143 افراد کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔
622 total views, no views today


