مینگورہ ، یونین کونسل تلیگرام سے نامزد امیدوار برائے ضلع کونسلر اور سابقہ ناظم ابرار خان نے کہا ہے کہ تیس مئی کو یہاں کے عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر ثابت کرینگے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک واحد پارٹی ہے جو یہاں کے مسائل کو حل کرسکتے ہے انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگوں کے دوران کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کے مختلف جماعتوں نے گزشتہ سات سال سے یہاں کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، یونین کونسل تلیگرام پاکستان مسلم لیگ کا گڑھ ہے اپنے دور حکومت میں یہاں کے عوام کے بجلی اور پانی کے مسائل کو کافی حد تک حل کردیا تھا اور اب انشا ء اللہ کامیاب ہوکر دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاونگا ،مخالیفین پاکستان مسلم لیگ ن سے خوف زدہ ہے کیونکہ روزانہ ہزاروں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیس مئی کو یہاں کے عوام شیر کے نشان پر مہر لگاکر پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرینگے ،
732 total views, no views today


