مینگورہ، یونین کونسل پیر کلے سے تعلق رکھنے والے امیدواران برائے ضلعی کونسل خورشیدخان،ڈاکٹر نعمت سبحان ،فداخان اور تحصیل کونسل کے امیدوارفرمان علی نے کہاہے کہ ان کی یونین کو نسل میں جرہ کے مقام پر قائم کیاگیا پولنگ اسٹیشن انہیں قابل قبول نہیں کیونکہ وہ با اثر افرادکا علاقہ ہے جنہوں نے مذکوہ اسٹیشن پر دھاندلی کا منظم پروگرام بنا رکھا ہے،سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل یہ پولنگ اسٹیشن گرڑہ اوریا نظرآباد میں قائم کیا جاتا مگر اس بار جرہ میں قائم کیا گیااس پولنگ اسٹیشن کے قائم کیلئے ایک جگہ مختص کی گئی تھی جس کا باقدہ طورپر نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوا مگر عین وقت پر اسے جرہ میں قائم کیاگیا اورایک حساس پولنگ اسٹیشن ہونے کے باوجود بھی اسے نارمل قراردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم ڈی سی ،الیکشن کمیشن اوردیگر حکام سے اپیلیں بھی کیں مگر کسی نے نوٹس نہیں لیا،انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین اس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کریں گے جو کسی بھی صورت بعداشت کرنے کو تیار نہیں انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کے دن مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
790 total views, no views today


