مینگورہ، صوبے کے دوسرے اضلاع کے طرح ملاکنڈ ڈویژن میں بھی بلدیاتی الیکشن پر امن ماحول میں منعقد ہوا ، مختلف علاقوں میں تکرار جھگڑوں کے وجہ سے چار افراد زخمی ، بعض پولنگ سٹیشنوں پر تھوڑی وقت کیلئے الیکشن روک دی گئی ، جبکہ ٹال دردیال میں ایسے بلٹ پیپر تھے جس میں کھڑے ممران کے نشانات نہیں تھے ، مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کے طرف سے الیکشن کمیشن کے انتظامات پر عدم اعتماد کا اظہار ، سوات اور خصوصاً مینگورہ میں حکومتی پارٹی کو شکست ،
اخری خبریں آنے تک سوات کے 67یونین کونسلو ں کے حتمیٰ نتائج موصول نہیں ہوچکے تھے جبکہ برہ بانڈئی یونین کونسل پی ٹی ائی کے صوبائی رہنما سلطان روم کو معروف صحافی ریاض احمد نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھاری ووٹوں سے شکست دی ہے ، تفصیلات کے مطابق صوبے کے دوسرے اضلاع کے طرح ملاکنڈ ڈویژن کے صدر مقام سوات میں بلدیاتی الیکشن کا عمل صبح شروع ہوکر پانچ بچے تک جاری رہا ، یونین کونسل منگلور میں مسلم لیگ اور پی ٹی ائی کے درمیان تصاد م میں دو افراد زخمی ہوئے اسی طرح رحیم آباد میں اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے درمیان دوافراد زخمی ہوگئے ہیں اسی طرح ٹال دردیال یونین کونسل کے بلیٹ پیپر پر لالٹین کے جگہ چراغ جبکہ کتاب کا نشان ہی نہیں تھا ، سوات بھر اور خصوصاً مینگورہ میں حکمران پارٹی کے عہدیداروں کوغیر حتمی نتائج سے شکست کا سامنا ، جبکہ سوات کے 67یونین کونسلوں کے غیر سرکاری نتائج موصول نہیں ہوئے تھے ، آجری خبریں آنے تک ووٹوں کے گنتی جاری رہی
391 total views, no views today


