سوات، ضلع نظامت اور تحصیل نظامت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن متحرک ،دیگر جماعتوں سے الائنس بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل کرنے کی ہدایت ،سوات میں بلدیاتی انتخابات کے بعد اب ضلع اور تحصیل کے نظامت کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئی ہے اور سوات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ ن ،اے این پی نے سرگرمیاں تیز کردی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ متحرک ہوگئی ہے اور کسی بھی صورت میں ضلع اور تحصیل ناظم لانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو اے این پی سمیت آزاد امیدواروں سے رابطے کرینگے پی ٹی ائی نے بھی آزاد امیدواروں سے رابطوں کا اغاز کردیا ہے اور وہ انکو رام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سوات میں پارٹی پوزیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن 67 یونین کونسلوں میں سے 23 پر کامیابی حاصل کرکے پہلے ،پی ٹی ائی 21 کے ساتھ دوسرے جبکہ اے این پی 9 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 12آزاد امیدوار ،جے یو ائی کے تین ،پاکستان پیپلز پارٹی اور جے ائی کے ایک ایک امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔
700 total views, no views today


