مینگورہ، نائبر ہوڈ کونسل ملابابا، ملکانان سے ذاکر حسین وائس چیئرمین منتخب،موصوف نے کانٹا دار مقابلہ کے بعد 275ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترونگا،اپنے علاقہ سے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ،عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرونگا۔نومنتخب وائس چیئرمین کا مبارکباد کیلئے انے والوں سے گفتگو کے دوران اظہار خیال۔نائبرہوڈ کونسل ملابابا،ملکانان سے جنرل کونسلر کے امیدوار ذاکر حسین 275ووٹ لیکر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے،موصوف کے کامیابی پر اہلیان علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔فیصل سعید خان نے ذاکر حسین کے کامیابی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا نوجوان ذاکر حسین عوام کے اعتماد پر پورا اترینگے،علاقہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے انشاء اللہ علاقہ سے مسائل کے خاتمے کیلئے ہر قسم کے جدوجہد پرہم شانہ بشانہ ساتھ دینگے۔نومنتخب وائس چیئرمین نے اہلیان کا علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اپنے علاقہ کیلئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرونگا ۔
628 total views, no views today


