مینگورہ، جماعت اسلامی کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سنگین بے قاعدگیا،بدانتظامی ہوئی ہے جبکہ انتظامیہ پولیس وزیر اعلیٰ کے کنٹرول میں ہے اس کے ذریعے بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اور جس طریقے سے سوات کے مختلف پولنگ اسٹیشوں میں خواتین کے ساتھ حکمران پارٹی کے کارکنوں نے نارواسلوک کیا ہے جس کی مثال پاکستان کی کسی بھی الیکشن میں نہیں ملتی،میں نے بروقت الیکشن کمیشن کو اطلاع دی ،
سوات سے منتخب ممبران پروٹوکول کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں میں گھومتے پھرتے رہیں،اسی طرح میری جدوجہد کے نتیجے میں چکدرہ سے خوازہ خیلہ تک روڈکیلئے یو اے ای سے تین سوبیس کروڑروپے منظورکرائے ہیں جو لون نہیں بلکہ گرانٹ ہے جس پر عنقریب کام شروع ہوگا اس کے علاوہ بحرین سے کالام تک روڈکی بھی منظوری دے دی گئی ہے ان منصوں کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کافی حدتک کمی آئے گی،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوات پر یس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،اس موقع جماعت اسلامی کی سابق ممبرقومی اسمبلی جمیلہ احمد،ایڈوائزرابراراحمدبھی موجود تھے،ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہاکہ ایشئین ڈویلمنٹ بنک سے بھی 37کلو میٹر روڈمنظورکرچکی ہوں جس پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب عمارات سے چکدرہ تاخوازہ خیلہ یعنی 76کلومیٹر روڈ جس پر تین سو بیس کروڑروپے لاگت آئے گی جس پر اگست 2015میں کام شروع کیاجائے گاجس سے مینگورہ خوازہ خیلہ جانے والے لوگوں کو وقت کے ساتھ دوسرے فائدے بھی ہوں گے جس سے علاقے میں انقلابی تبدیلی آئے گی کیونکہ ترقی کا انحصار مواصلات پر ہے یہ روڈگرانٹ سے بنے گا جس پر کوئی ٹول پلازہ ٹیکس وغیرہ نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اصول پسند جماعت ہے ہمارا صوبائی حکومت کے ساتھ اتحاد ہے مگر ہم اچھے کام کے تعریف کریں گے جبکہ عوام دشمن اقدامات کی بھرپور مخالفت کریں گے اور ہرفورم پر آوازاٹھائیں گے،انہوں نے کہاکہ کہ تیس مئی کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں سنگین بے قاعدگیاں دھاندلی بدانتظامیاں ہوئی ہیں انتظامیہ اورپولیس تو وزیر اعلیٰ کے کنٹرول میں ہیں ان کا ان سے پوچھتے ہیں جبکہ پریزائڈنگ افسران کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہتے ہیں کہ اس معاملے میں ملوث سرکاری اہلکارمنتخب نمائندے اورکارکنوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہاکہ میں دیر اوربونیر سے مخصوص سیٹ سے منتخب ہوئی ہوں دیراوربونیر میں بھی میں نے وہاں کی خواتین کے مسائل حل کئے ہیں جبکہ ترقیاتی کام بھی کئے ہیں اسی طرح سوات میں ریکارڈتوڑ ترقیاتی کام کئے ہیں جس کا تخمینہ پانچ سو ارب کے قریب ہے اسی طرح عوام کے فلاح وبہبودکیلئے ہم نے دن رات ایک کئے ہیں،اس موقع پر صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں بلدیاتی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی بے قاعدگیوں کی مذمت کرتی ہوں اورجس کسی کے پاس ثبوت ہے مہربانی کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیںآخرمیں انہوں نے نء منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددی ۔
349 total views, no views today


