سوات، پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام کی بہتر مفاد اور عوامی مسائل کے حل کیلئے گرینڈالائنس بنایا ہے تاکہ دیرینہ مسائل اور مشکلات کاازالہ کرسکیں، ضلعی اور تحصیل کو نسلر کے مزید ازاد امیدوار شامل ہونے کے بعد ہم واضح اکثریت حاصل کرچکے ہیں، امیر مقام نے کہا کہ یونین کونسل ہزارہ سے کامیاب ہونے والے ازاد امیدوار سید افضل شاہ اور یونین کونسل سنگوٹہ سے کامیاب امیدوار عاصم خان نے ن لیگ کی حمایت کااعلان کیا ہے اسی طرح یونین کونسل شین سے کامیاب ہونے والے ازاد امیدوار عثمان علی نے بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان تینوں کامیاب امیدواروں کی شمولیت کے بعد سوات کے تمام تحصیلوں اور ضلع میں ن لیگ اپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائی گی،۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کی حکومت کو دیکھا ہے ، اور انصاف میں بے انصافی کرنے کی وجہ سے ضلع میں ن لیگ کو عوام نے اپنے ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات اور مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت اور علاقہ کے محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
586 total views, no views today


