سوات، تحصیل مٹہ میں نوجوان نے بیوی ، چچی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس سٹیشن چپریال کے مطابق گاؤں چپریال میں محمد زار ولد گلزار نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر اپنی بیوی مسماۃ زرمینہ زوجہ محمد زار اور چچی شمرو کو پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، اس کے بعد نوجوان محمد زار نے خود پر بھی فائرنگ کرکے خودکشی کرلی، مقامی لوگوں کے مطابق گھریلوں ناچاقی کی وجہ سے تینوں کی جان چلی گئی ہیں، جبکہ پولیس کے مطابق وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ پہنچائی گئی ہیں۔
750 total views, no views today
Comments


